ججز تعیناتیاں:کمیٹی میں رولز منظور،جوڈیشل کمیشن کو بھیج دئیے

ججز تعیناتیاں:کمیٹی میں رولز منظور،جوڈیشل کمیشن کو بھیج دئیے

لاہور،اسلام آباد(کورٹ رپورٹر،دنیا نیوز)ہائیکورٹس میں ججز کی تعیناتیوں سے متعلق رولز کی تشکیل کے معاملے پر سپریم کورٹ کے جسٹس جمال خان مندو خیل کی صدارت میں کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

جس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل عثمان منصور، بیرسٹر علی ظفر ،فاروق ایچ نائیک اور ممبر پاکستان بار کونسل اختر حسین شریک ہوئے ،اجلاس میں ججز تعیناتی کیلئے رولز کی منظوری دے دی گئی اور معاملہ حتمی منظوری کیلئے جوڈیشل کمیشن کو ارسال کر دیا گیا، 32رکنی جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں 21 دسمبر کو حتمی منظوری کیلئے معاملے پر غور ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں