مدارس بل:حل کے قریب ، مولانا سے بات ہو رہی ،عرفان صدیقی
اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مدارس بل کا معاملہ اب حل کے قریب ہے، مولانا فضل الرحمن سے انکے تحفظات پر بات ہو رہی ہے۔
صحافیوں سے گفتگو میں عرفان صدیقی نے کہا امکانی طور پرمتفقہ بل لانے میں کامیاب ہوجائیں گے دیگر علما سے بھی بات ہورہی ہے ۔ نہیں معلوم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ترجیحات کیا ہوں گی، وہ کس حد تک دوسرے ممالک میں مداخلت کریں گے ۔ ایک قیدی یہاں موجود ہے جس نے اسامہ بن لادن کی تلاش میں امریکا کی مدد کی تھی، امریکا نے بارہا اسکو حوالے کرنیکا مطالبہ کیا لیکن وہ ہماری تحویل میں ہے ۔عرفان صدیقی نے کہا نہیں سمجھتا امریکا سمیت کوئی بیرونی طاقت ہمارے داخلی معاملات میں مداخلت کرے گی۔