مدارس بل مخالفین ناکام ہوں گے ، مولانا فضل الرحمن

مدارس بل مخالفین ناکام ہوں گے ، مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام ( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ مدارس بل پر مخالفین ناکام ہوں گے ، مخالفین کا موقف اصولی ،آئینی اور قانونی لحاظ سے کمزور ہے ۔

جامعہ اسلامیہ میں طلبا سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ آج مدارس پر مشکل ضرور آئی ہے لیکن اللہ ہمیں کامیابی دے گا ۔علما کو آپس میں لڑا رہے ہیں، علما سب بھائی بھائی ہیں۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ میں ہم مختلف مکاتب فکر کو اپنے ساتھ ملائے ہو رہے ہیں،اصل دشمن کو تلاش کرنا ہے کہ ہمارے درمیان تفریق کون ڈال رہا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں