قتل کیس :مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دینے کیخلاف در خواست پھرخارج
گجرات(سٹی رپورٹر )چودھری مونس الٰہی کو قتل کیس میں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کو منسوخ کرنے کیلئے دائر درخواست دوسری بار خارج کر دی گئی ،قبل ازیں ایڈیشنل سیشن جج گجرات میاں جاوید اکرم بیٹو نے درخواست خارج کی تھی۔
تھانہ منگووال میں دوہرے قتل کیس میں مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دینے کے فیصلہ کو کالعدم قرار دینے کیلئے اشتہاری ملزم مونس الٰہی کی والدہ بیگم قیصرہ الٰہی کی جانب سے دائر درخواست بعد از سماعت علاقہ مجسٹریٹ تھانہ منگووال سیف اﷲتارڑ نے خارج کردی۔