پنجاب بار کونسل نے شمشاد باجوہ کو ممبر جوڈیشل کمیشن مقرر کر دیا

پنجاب بار کونسل نے شمشاد باجوہ  کو ممبر جوڈیشل کمیشن مقرر کر دیا

لاہور (اے پی پی)پنجاب بار کونسل نے جوڈیشل کمیشن میں نمائندگی کیلئے شمشاد احمد باجوہ کو ممبر جوڈیشل کمیشن مقرر کر دیا۔اس سلسلے میں کونسل کا ہنگامی جنرل اجلاس وائس چیئرمین چودھری بابر وحید کی سربراہی میں ہوا ۔

اس موقع پر سابق صدر سپریم کورٹ احسن بھون،ایڈووکیٹ جنرل وسیم ممتاز ملک، چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل راؤ فضل الرحمن ،سیکرٹری رفاقت علی سوہل،لاہور بار کے صدر منیر حسین بھٹی سمیت ممبران کی کثیر تعداد موجود تھی۔جنرل ہاؤس میں اکثریت سے شمشاد احمد باجوہ کو بطور ممبر جوڈیشل کمیشن فائنل کرلیا گیا ۔سابق ممبر جوڈیشل کمیشن اسد عباسی نے استعفی ٰدیدیا تھا کیونکہ ان کا نام ججز کی لسٹ میں آچکا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں