سکیورٹی واپس لینے پراے ٹی ایس جج بدلے :جسٹس اشتیاق

سکیورٹی واپس لینے پراے ٹی ایس جج بدلے :جسٹس اشتیاق

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی )پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے سکیورٹی صورتحال سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے کہ سکیورٹی واپس لئے جانے پر ہم نے انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی)کے کچھ ججز کے تبادلے کر دئیے ۔

 ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے عدالت میں کہاکہ ٹانک اور ڈی آئی خان ہائی رسک ایریا ہے ، وہاں پر تمام ججز کے ساتھ سکیورٹی ہونی چاہئے ، سینئر سول ججز اور ایڈیشنل ججز کے ساتھ 1550 سکیورٹی اہلکار ہیں ، جس جج کو سکیورٹی کی ضرورت ہو وہ ڈی آئی سی سی کے ساتھ رابطہ کرے ۔چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا حکومت کو معاشی مشکلات ہیں اس کا ہمیں احساس ہے تاہم ججز سے سکیورٹی واپس لینے کی کوئی بات ہو تو رجسٹرار کے نوٹس میں لائیں ، مزیدسماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں