جنرل اسمبلی:حق خودارادیت کے عالمی احساس سے متعلق پاکستانی قرارداد متفقہ منظور

جنرل اسمبلی:حق خودارادیت  کے عالمی احساس سے متعلق  پاکستانی قرارداد متفقہ منظور

اسلام آباد،نیویارک (اے پی پی)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے "عوام کے حق خود ارادیت کے عالمی احساس" سے متعلق پاکستان کے زیر اہتمام فلیگ شپ قرارداد منظور کرلی۔

اتفاق رائے سے منظور کی گئی قرارداد کو دنیا بھر کے مختلف خطوں سے بڑی تعداد میں ممالک نے حمایت اور تعاون فراہم کیا۔ دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے بتایا گیا کہ یہ قرارداد غیر ملکی قبضے ، نوآبادیاتی تسلط اور محکومیت کے تحت رہنے والے تمام لوگوں کے حق خودارادیت کے ناقابل تنسیخ حق کی توثیق کرتی ہے ۔ قرار داد میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں انسانی حقوق کے تحفظ اور ترقی کے لئے اس حق کا مکمل ادراک ضروری ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں