سی ایس بی کی تشکیل نو، افسروں کی ترقی کیلئے اجلاس 23دسمبر کو طلب
اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سینٹرل سلیکشن بورڈ(سی یس بی ) کی تشکیل نو کر دی ۔
وزیراعظم نے 23 تا 27 دسمبر کو وفاقی سروس گروپس کے افسران کی گریڈ 20 اور 21 میں ترقی کے لئے سی ایس بی اجلاس بلانے کی منظوری دے دی ، سی ایس بی بورڈ کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) اختر نواز ستی جبکہ ممبران پارلیمنٹ سے سینیٹر سلیم مانڈوی والا ، سینیٹر سعدیہ عباسی اور ممبر قومی اسمبلی جاوید حنیف خان کو شامل کیا گیا ہے ، صوبوں سے وفاقی سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال کو پنجاب، سابق وفاقی سیکرٹری و گریڈ 22 کی ریٹائرڈ افسر رابعہ جویریہ کو سندھ، گریڈ 22 کے افسر سید ظفر علی شاہ کو خیبر پختونخوا اور غیاث الدین کو بلوچستان سے سی ایس بی بورڈ ممبران شامل کیا گیا ، دیگر ممبران میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، چیف سیکر ٹر ی بلوچستان ،چیف سیکرٹری پنجاب، چیف سیکر ٹر ی سندھ، چیف سیکر ٹر ی خیبر پختونخوا جبکہ پولیس سروس افسران کی ترقی کے لئے سیکرٹری وزارت داخلہ، ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو کو بطور خصوصی ممبر شامل کیا گیا ہے ، سی ایس بی بورڈ اجلاس چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) اختر نواز ستی کی زیر صدارت اجلاس کا ایجنڈا 21 دسمبر تک ممبران کو بھجوایا جائے گا ۔