وزیر اعلیٰ کی تقاریر براہ راست نشر کرنے پر پابندی کیلئے درخواست پر اعتراض ختم
لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی براہ راست تقاریر نشر کرنے پر پابندی کے لیے درخواست پر بطور اعتراضی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے درخواست پر دفتری اعتراض ختم کر دئیے ،عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کر لیے ۔
لاہورہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے نائب صدر پی ٹی آئی اکمل خان باری کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں چیئرمین پیمرا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ،عدالت نے درخواست پر سماعت 26 دسمبر تک ملتوی کردی۔