حلال حرام کا فرق ختم ،سب کوتوبہ کرنا ہوگی:اچکزئی

حلال حرام کا فرق ختم ،سب کوتوبہ کرنا ہوگی:اچکزئی

اسلام آباد(این این آئی)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہاہے کہ ملک سے حلال و حرام کا فرق ختم ہوگیا ہے ۔

کرپشن کم ہوجائے تو ہمیں آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی،ملک چلانے کیلئے ہم سب کو توبہ کرنا ہوگی۔ ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہمیں عوام کے ووٹ سے پارلیمنٹ کو طاقت کا سرچشمہ بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نہیں لگتا کہ بانی پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کا کہا ہوگا۔محمود اچکزئی نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود ہمیں مخصوص نشستیں نہیں دی گئیں،نوازشریف انتخابات کے نتائج دیکھ کر پیچھے ہٹ گئے ، موجودہ سپیکر کا گھر کرپشن کا گڑھ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں