مولاناایک ڈیڑھ سال کیلئے وزیر اعظم بن سکتے ہیں:مفتاح
اسلام آباد(این این آئی)عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان ایک ڈیڑھ سال کے لیے وزیراعظم بن سکتے ہیں۔
ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مذاکرات کی باتوں کے دوران کم از کم احتجاج اور مارا ماری نہیں ہو گی، مذاکرات کا ہونا اچھی بات ہے ، مذاکرات ہونے چاہئیں۔مفتاح اسماعیل نے کہاکہ حل ایک ہی ہے کہ انتخابات ہوں اور جمہور کی رائے لی جائے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مولانا فضل الرحمان کے قد کے سیاستدان بہت کم ہیں۔انہوں نے کہاکہ پی آئی اے کی نجکاری ہو سکتی تھی لیکن حکومت کی نیت ہی نہیں تھی۔