پاکستان کی تاریخ میں کبھی شفاف الیکشن نہیں ہو پائے ،پیر پگارا

پاکستان کی تاریخ میں کبھی شفاف  الیکشن نہیں ہو پائے ،پیر پگارا

اوستہ محمد (این این آئی) پاکستان کی تاریخ میں کبھی شفاف الیکشن نہیں ہوپائے ، 70 کی دہائی میں فیئر الیکشن ہوئے تواس کوتسلیم نہیں کیا گیا اور ملک دولخت ہوگیا۔

یہ بات حر جماعت کے روحانی پیشوا پیر پگارا سید صبغت اللہ شاہ نے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جان محمد خان جمالی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگوکر تے ہوئے کہی۔ پیر پگارا نے مزید کہا کہ حالیہ انتخابات کو عالمی سطح پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے اور عوام کے ووٹ کو عزت نہیں دی گئی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کا معاشی قتل کرنے کے لئے آصف زرداری کو سندھ میں حکومت بنا کردی گئی تاکہ دریائے سندھ پرنئے کینالز تعمیر اور سندھ و بلوچستان کی زرخیر اراضی بنجر کی جاسکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں