لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر ججز روسٹر جاری ، 8 ڈویژن بینچ تشکیل
لاہور ( کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر ججز روسٹر جاری ،23 دسمبر سے 22 جج سماعت کرینگے ، اپیلوں پر سماعت کیلئے 8 ڈویژن بینچ تشکیل،ججز روسٹر 24 دسمبر تک نافذ العمل رہے گا۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ مختلف نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا۔جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ بینکنگ، کمرشل ،جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں بینچ بینکنگ ،جسٹس چودھری اقبال کی سربراہی میں بینچ سول اپیلوں ،جسٹس شہرام سرور کی سربراہی میں بینچ مرڈر ریفرنس ،جسٹس ساجد محمود سیٹھی کی سربراہی میں بینچ سول بینکنگ ٹیکس ،جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں بینچ نیب، منشیات سمیت فوجداری اپیلوں اورجسٹس احمد ندیم ارشد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ انسداد دہشتگردی سمیت فوجداری اپیلوں پر سماعت کرے گا۔