پرویز الٰہی دور میں بنے 5اضلاع تسلیم، منظوری کانوٹیفکیشن

 پرویز الٰہی دور میں بنے 5اضلاع تسلیم، منظوری کانوٹیفکیشن

لاہور (سیاسی نمائندہ)پنجاب حکومت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے دور 2022 میں بنائے گئے پانچوں اضلاع کو تسلیم کر لیا، بورڈ آف ریونیو نے منظوری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

صوبہ پنجاب میں 10 ڈویژنز،اضلاع ،تحصیلوں کی تعداد اور ناموں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جسکے مطابق پنجاب میں گجرات کو ڈویژن کا درجہ دے دیا گیا، وزیر آباد، کوٹ ادو، تونسہ، مری اور تلہ گنگ اضلاع قرار دیئے گئے ہیں۔گجرات کو شامل کرنے کے بعد پنجاب میں ڈویژنوں کی تعداد 10 ہوگئی ، 5 اضلاع میں اضافے سے صوبہ میں اضلاع کی مجموعی تعداد 41 ہوگئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں تحصیلوں کی تعداد 151 ہوگئی، لاہور صوبہ سب سے زیادہ 10 تحصیلوں والا ضلع بن گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں