عمران سانحہ9مئی کے ماسٹر مائنڈ ، سخت سزا دی جائے :پیس

 عمران سانحہ9مئی کے ماسٹر مائنڈ ، سخت سزا دی جائے :پیس

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) سابق فوجیوں کی تنظیم پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نے 9مئی کے 25ملزموں کو ملٹری کورٹ سے سزائیں سنائے جانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے انصاف کی فراہمی میں اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔

پیس کے چیف آرگنائزر عزیز احمد اعوان نے کہا کہ صحیح معنوں میں مکمل انصاف اس وقت ہوگا جب 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو آئین و قانون کے مطابق سزائیں سنائی جائیں گی، بانی پی ٹی آئی ماسٹر ما ئنڈ ہیں اور 9مئی  کے سانحہ کے ذمہ دار ہیں ،ایکس پاکستان سروس مین سوسائٹی مطالبہ کرتی ہے کہ ان پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلا کر سخت سے سخت سزا دی جائے ،9مئی کو ملزمان نے چند مفاد پرستوں کی باتوں میں آکر ریاست پر حملہ کیا اور افواج پاکستان اورعوام کو اپس میں لڑانے کی سازش کی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں