نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے لارڈ قربان کی ملاقات، آزاد کشمیر کی معاشی ترقی دیگر امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اے پی پی)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد برطانوی سیاسی رہنما لارڈ قربان حسین نے ملاقات کی اور پاک برطانیہ تعلقات اور برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
نائب وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق اسحاق ڈار نے بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے حقوق اور آزادی اور حق خود ارادیت کے لئے لارڈ قربان حسین کی حمایت کو سراہا ، اسحاق ڈار نے آزاد جموں و کشمیر میں معاشی ترقی کیلئے حکومت پاکستان کے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔