کرم میں 100بچوں کی اموات کی خبر من گھڑت :بیرسٹر سیف
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کرم میں ادویات کی قلت سے 100 بچوں کی اموات کی خبر کی تردید کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دے دیا ہے ۔
اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ تمام ضروری ادویات روزانہ کی بنیاد پر ضلع کرم پہنچائی جا رہی ہیں اور چند شرپسند عناصر عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ سیف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت عوام کے تحفظ اور دائمی امن کے قیام کو اولین ترجیح دیتی ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کرم میں تمام بنیادی ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جا رہا ہے ۔