قائد اعظم کا 148 واں یوم پیدائش جوش و جذبے سے منایا گیا

 قائد اعظم کا 148 واں یوم پیدائش  جوش و جذبے سے منایا گیا

کراچی (آئی این پی )بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح ؒکا 148 واں یوم ولادت روایتی جوش و جذبے سے منا یاگیا۔ تمام سرکاری و نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرایا گیا ۔

دن کا آغازخصوصی دعاؤں اور وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے ہوا۔کراچی میں مزار قائدپر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب میں ملٹری اکیڈمی کاکول کے چاق و چوبند دستے نے پاک فضائیہ کے جوانوں سے سکیورٹی فرائض سنبھالے ۔ کیڈٹس نے قائد اعظم ؒکو خصوصی سلام پیش کیا۔کمانڈنٹ ملٹری اکیڈمی کاکول میجر جنرل افتخار حسن نے مزار پر سلامی دی، پھولوں کی چادر چڑھائی،فاتحہ خوانی کے بعد مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے ۔ مزار پر قرآن خوانی بھی ہو ئی ۔ یوم پیدائش پرملک بھر میں سیمینارز، کانفرنسز میں قائد اعظم ؒکو انکی پاکستان کیلئے جدوجہد پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ، سینئر وزیر شرجیل میمن، صوبائی کابینہ ، عسکری و سول حکام سمیت اہم شخصیات نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھا کر فاتحہ خوانی کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں