جی ایچ کیو حملہ کیس ، دو مفرور ملزموں کے اشتہار جاری
راولپنڈی (خبر نگار)جی ایچ کیو حملہ کیس میں دو مفرور ملزموں کے اشتہار جاری کر دیئے گئے ۔ اشتہار شہیر سکندر اور محمد عاصم کے نام سے جاری کئے گئے ۔
اشتہار انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جاری کئے ۔ ملزموں کو 24 جنوری تک عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا گیا ۔ ملزموں کی جانب سے سرنڈر نہ کرنے پر ان کو اشتہاری قرار دیدیا جائے گا۔