شہباز شریف کی فصلوں سے متعلق 8 رکنی کابینہ کمیٹی تشکیل
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف نے اہم فصلوں سے متعلق 8 رکنی کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی کی سربراہی وزیراعظم خود کریں گے ۔
وزیر اعظم کی جانب سے اہم فصلوں کے حوالے سے قائم کی گئی کمیٹی میں نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو شامل کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق فوڈ سکیورٹی، صنعت و پیداوار، اور تجارت کے وفاقی وزرا بھی کمیٹی کے رکن ہوں گے ۔چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ یا ان کی جانب سے نامزد کیے گئے نمائندے بوقت ضرورت کمیٹی کے اجلاسوں میں شرکت کیا کریں گے ۔وزیر اعظم نے کابینہ کمیٹی کے لیے قواعد و ضوابط (ٹی او آرز)طے کر لیے ہیں۔کابینہ کی یہ کمیٹی گندم، چاول، کپاس سمیت اہم فصلوں کی پیداوار کا تخمینہ لگائے گی۔