پولیو کانیا کیس رپورٹ، ملک میں رواں سال تعداد 68 ہو گئی

پولیو کانیا کیس رپورٹ، ملک  میں رواں سال تعداد 68 ہو گئی

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر )ملک میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد 68 ہو گئی۔ قومی لیب نے ڈی آئی خان سے نیا پولیو کیس سامنے آنے کی تصدیق کردی ہے۔۔۔

 جسکے بعد ملک میں رواں سال رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 68 ہو گئی ہے جبکہ ڈی آئی خان سے یہ رواں سال کا 10 واں پولیو کیس ہے ۔ جاری سال کے دوران 27 کیسز کا تعلق بلوچستان، 20 کا خیبر پختونخوا، 19 کا سندھ اور ایک ایک کیس پنجاب اور اسلام آباد سے سامنے آیا ہے ۔پنجاب میں پولیو وائرس کے پھیلا ئومیں خوفناک حد تک اضافہ ہوگیا، گزشتہ سال کی نسبت رواں برس پولیو وائرس کا ماحولیاتی نمونوں میں 500 گنا اضافہ ہو گیا۔ صوبے میں بچوں کیلئے بڑا خطرہ منڈلانے لگا، گزشتہ سال کی نسبت رواں برس پولیو وائرس ماحولیاتی نمونوں میں 518 فیصد اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق 68 بار پنجاب میں ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، سب سے زیادہ لاہور سے 26 مرتبہ پولیو وائرس ماحولیاتی نمونوں میں پایا گیا، 2023 میں صرف 11 بار پنجاب میں ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس پنجاب میں پولیو وائرس کی موجودگی صرف تین اضلاع میں تھی، مگر رواں برس پنجاب میں پولیو وائرس کے مثبت نمونوں کی موجودگی 16 اضلاع میں پائی گئی ، جن میں لاہور کے ساتھ راولپنڈی، گوجرانوالہ، اٹک، چکوال، میانوالی، گجرات بھی شامل ہوگئے ہیں۔ ترجمان انسداد پولیو پروگرام پنجاب کے مطابق مثبت ماحولیاتی نمونے پنجاب کے مقامی نہیں، دیگر صوبوں سے آنیوالے افراد کی وجہ سے نمونے مثبت آئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں