پی ٹی آئی احتساب کمیٹی نے پختو نخوا کے وزیر قاسم علی شاہ کو طلب کر لیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی نے صوبائی وزیر قاسم علی شاہ کو طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق قاسم علی شاہ کو اختیارات سے تجاوز اور مبینہ کرپشن کے الزامات پر طلب کیا گیا ہے۔
کمیٹی کو قاسم علی شاہ کے خلاف بحیثیت وزیر صحت اور وزیر سوشل ویلفیئر شکایات ملی تھیں، قاسم علی شاہ سے متعلق کمیٹی اپنی رپورٹ بانی پی ٹی آئی کو جمع کروائے گی۔قاسم شاہ سے 6 ماہ قبل محکمہ صحت کا قلمدان واپس لے کر سوشل ویلفیئر کا قلمدان دیا گیا تھا۔احتساب کمیٹی میں مصدق عباسی، شاہ فرمان اور قاضی انور ایڈووکیٹ شامل ہیں۔