2025 کا پہلا بچہ گنگارام ہسپتال میں پیدا ،پہلامقدمہ تھانہ ستوکتلہ میں درج

2025 کا پہلا بچہ گنگارام ہسپتال میں  پیدا ،پہلامقدمہ تھانہ ستوکتلہ میں درج

لاہور (ہیلتھ رپورٹر،کرائم رپورٹر)سال نو کا پہلا بچہ گنگارام ہسپتال میں پیدا ہوا۔ آمنہ سلمان کے ہاں 12 بج کر 2 منٹ پر بیٹی پیدا ہوئی ،ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زچہ و بچہ کی حالت بہتر ہے ۔

 2025 کا پہلا مقدمہ تھانہ ستوکتلہ لاہور میں غلام عباس کیخلاف منشیات فروشی کا درج کیا گیا۔ملزم سے 1200 گرام منشیات برآمد کرلی گئی، وہ تعلیمی اداروں کے اطراف میں منشیات فروشی کرتا تھا۔ 2024 کا آخری مقدمہ تھانہ شیراکوٹ میں ملزم عبد الواحد کیخلاف درج کیا گیاجس سے مختلف بور کی 4900 گولیاں برآمد ہوئیں، ایس ایچ او شیراکوٹ ملک خالد محمود کے مطابق ملزم نے یہ گولیاں نیو ائیر نائٹ پر ہوائی فائرنگ کیلئے استعمال کرنا تھیں۔ملزم کو خفیہ اطلاع پر ناکہ بندی کر کے بابو صابو سے گرفتار کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں