سعودی عرب کیساتھ ریکوڈک پر کوئی ڈیل فائنل نہیں ہوئی ، مصدق ملک

سعودی عرب کیساتھ ریکوڈک پر کوئی  ڈیل فائنل نہیں ہوئی ، مصدق ملک

اسلام آباد (نامہ نگار،مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے ریکوڈک پر سعودی عرب کے ساتھ ڈیل کی خبروں کی تردید کردی۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ریکوڈک پر مذاکرات جاری ہیں۔

ریکوڈک پر سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات مثبت طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں تاہم ابھی کوئی بھی ڈیل فائنل نہیں ہوئی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ریکوڈک پرسعودی عرب کے ساتھ ڈیل جلد فائنل کر لی جائے گی ،یہ 2025ء کے اوائل میں ہونے کا قوی امکان ہے ۔مصدق ملک نے واضح کیا کہ سعودی عرب کے ساتھ ڈیل کی کابینہ سے منظوری کی خبر بھی درست نہیں تاہم اس ڈیل کو دیکھنے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس نے اپنا کام مکمل کرلیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں