متعدد افسروں کے تبادلے ،فروا عامرڈی سی خوشاب تعینات

متعدد افسروں کے تبادلے ،فروا عامرڈی سی خوشاب تعینات

لاہور(سیاسی نمائندہ)پنجاب حکومت نے متعدد افسروں کے تقرر و تبادلے کر دیئے ۔تقرری کی منتظر فروا عامر کو ڈپٹی کمشنر خوشاب تعینات کردیا گیا۔

ڈی سی سرگودھا  کیپٹن (ر )وسیم سے ڈی سی خوشاب کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خوشاب کامران افضل سے عہدہ واپس لیکرانہیں محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔اے ڈی سی خانیوال عبد الستار کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خوشاب تعینات کر دیا گیا۔تقرری کے منتظر خالد عباس کی گریڈ 18 میں تقرری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خانیوال تعینات کر دیا گیا۔محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں