رائٹ سائزنگ قابلِ مذمت کابینہ میں توسیع بلا جواز :رضا ربانی
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سابق چیئرمین سینیٹ و پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی نے کہا کہ باز گشت ہے کہ وفاقی کابینہ میں توسیع کی جائے گی، وفاقی کابینہ میں توسیع بلا جواز ہے۔
آئی ایم ایف پروگرام کے تحت ‘رائٹ سائزنگ’ سے نچلے ملازمین بے روزگار ہوں گے ، رائٹ سائزنگ قابلِ مذمت ہے ،رائٹ سائزنگ کے نتیجے میں گریڈ 1 سے 6 کے ملازمین ملازمتوں سے محروم ہو جائیں گے ، اس کا مطلب ہے کہ نچلے درجے کے ملازمین کو برطرف کر دیا جائے گا۔رضا ربانی نے کہا کہ قابلِ تشویش ہے کہ چند ہفتے قبل وفاقی حکومت نے گریڈ 20 اور اوپر والوں کی تنخواہیں بڑھائیں ،18 ویں آئینی ترمیم کے تحت متعلقہ وزارتیں اور ادارے صوبوں کے سپرد کیے جائیں۔