خضدار :مسلح افراد نے تھانے ، نادرادفتر، بینک کو آگ لگادی
کوئٹہ (سٹی رپورٹر)بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل زہری میں نا معلوم مسلح افراد نے لیویز تھانے ، نادراآفس اور نجی بینک کو آگ لگادی ۔
کمشنر قلات ڈویژن کے مطابق مسلح افراد نے موبائل ٹاور، میونسپل کارپوریشن کے ریکارڈ کو بھی نقصان پہنچایا ۔ 80کے قریب مسلح افراد نے لیویز تھانے سے اسلحہ گاڑیاں اور سرکاری ریکارڈ کو بھی قبضے میں لے لیا ۔حملہ آور بڑی تعداد میں گا ڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر زہری بازار میں داخل ہوئے ۔واقعہ کے بعد لیویز اور ایف سی کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ، علاقے میں ناکہ بندی کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی ۔