’’یہ وطن تمہارا ہے ‘‘وزیر اعلیٰ پنجاب نے سٹیج پر بچوں سے ملکر گایا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )دورہ سرگودھا کے موقع پر یونیورسٹی میں سکالر شپ لانچنگ کی تقریب کے دوران بچوں کی جانب سے ’’یہ وطن تمہارا ہے ، تم ہو پاسباں اس کے ‘‘پیش کرنے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز سٹیج پر پہنچ گئیں۔
طلبہ کے ساتھ مل کر ملی نغمہ ’’یہ زمین مقدس ہے ماں کے پیار کی صورت ‘‘بھی گایا، وزیر اعلیٰ مریم نواز کی آمد پر طلبہ کا جوش و خروش نمایاں تھا، تالیاں بجا کر استقبال کیا گیا ،یونیورسٹی آف سرگودھا کی طالبات نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کو ماں کی مانند قرار دیا،اس موقع پر ہونہار سکالر شپ حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں گارڈ آف آنرپیش کیا گیا ،پنجاب پولیس کے دستے نے طلبہ کو سلامی پیش کی،تقریب میں ہونہار سکالر شپ کے بارے میں خصوصی دستاویزی فلم دکھائی گئی،تقریب میں سرگودھا ڈویژن کے ارکان اسمبلی بھی شریک ہوئے ۔