مرادشاہ 2029 تک وزیر اعلیٰ سندھ
کراچی (سٹاف رپورٹر) وزیر توانائی، منصوبہ بندی و ترقیات ناصر حسین شاہ نے وزیر اعلیٰ سندھ کی تبدیلی کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مراد علی شاہ 2029 تک وزیر اعلیٰ سندھ رہیں گے ۔
یہ بات انہوں نے مقامی مال میں سرتیون سنگ کرافٹس نمائش کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ صوبائی وزیر ناصر شاہ نے مزید کہا کہ سندھ کے عوام کو سستی بجلی کی فراہمی کے لیے اقدامات کررہے ہیں، گیس کی لوڈ شیڈنگ اور بندش کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم نے یقین دہانی کرائی ہے ، کراچی میں بہتری آئی ہے ، مزید بہتری کی کوشش کررہے ہیں ۔