لاہور بار الیکشن ،ووٹ بیچنے کا الزام ،4وکیلوں کے لائسنس معطل
لاہور(کورٹ رپورٹر،عدالتی رپورٹر)لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات آج ہوں گے ،14ہزار712رجسٹرڈ ووٹرز بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ووٹ کاسٹ کریں گے ،11 نشستوں پر 35 امیدوار مدمقابل ہیں جبکہ صدر کی نشست پر چار امیدوار آمنے سامنے ہوں گے ۔
عاصمہ جہانگیر گروپ کے میاں فیض علی ، حامد خان گروپ کے مبشر رحمن چودھری،عرفان حیات باجوہ اور ادیب اسلم بھنڈر میں مقابلہ ہوگا ۔نائب صدر کی نشست پر 6امیدوارساجد حسین بلوچ ، ملک افضل بشیر ، ملک سیف کھوکھر ، میاں شرجیل ،میاں طاہر منیر اور ہمایوں ظہیر بھٹی میں جوڑ پڑے گا ۔نائب صدر ماڈل ٹاؤن کچہری سیٹ پر تین امیدوار آصف کنول خان ، اسلم بھلر اور وقاص کاہلوں کامقابلہ ہوگا ۔نائب صدر کینٹ کچہری کی سیٹ پربھی 3امیدوار افلاطون جھکڑ ، زاہد محمود گل اور عابد لطیف کھوکھر قسمت آزمائیں گے ۔ سیکرٹری لاہور بار کی سیٹ پر 6امیدوارجنید حیدر انصاری ، شعیب اشرف بھٹی ، ملک شرجیل کھوکھر ، ملک فہد نثار کھوکھر ، نصیر بھلہ اور وقار خان کے درمیان میدان سجے گا ۔ جوائنٹ سیکرٹری کیلئے ثمینہ بسرا ، حافظ شجاعت علی ، اور شکیل اسحاق خان جبکہ فنانس سیکرٹری کیلئے اعجاز گجر ، زوہیب خان اور ملک ندیم کے درمیان مقابلہ ہوگا ۔لائبریری سیکرٹری کی نشست پر چار امیدوار ارشد چدھڑ ، ایم فریاد چودھری ، ثمینہ کھوکھر اور عدنان امجد بھٹی زورآزمائی کرینگے ۔آڈیٹر کی نشست پر پروفیسر عتیق احمد خان اور راحیلہ حفیظ رانا کا ون ٹو ون مقابلہ ہو گا ۔پولنگ کا عمل صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گا ۔انتخابی مہم کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تمام امیدواروں کو لاکھوں روپے کے جرمانے کئے گئے جبکہ لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں ووٹ بیچنے کے الزام پر پنجاب بار کونسل نے لاہور بار ایسوسی ایشن کے چار ارکان نسیم فاطمہ ، اعجاز ریاض ، انسا شہزادی اور ہما فتح کے لائسنس معطل کردئیے ہیں ،اس حوالے سے سپیشل کمیٹی پنجاب بار کونسل نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔