بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آئینگے تو ساتھ دونگا ،محمد زبیر
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے شاہد خاقان عباسی کو جیل میں غلط کیس میں ڈالا تھا، شاہد خاقان پر کوئی کیس بنتا ہی نہیں تھا، دنیا نیوز کے پروگرام‘‘دنیا مہربخاری کے ساتھ’’ میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا ہے کہ اب بانی پی ٹی آئی نے جو فیصلہ کیاہے ، بہت اچھا فیصلہ ہے ۔
وہ جب جیل سے باہر آئیں گے ان کا ساتھ دوں گا ،ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اس بات پر سزا نہیں دی جاسکتی کہ بانی باہر آئے اور ان کو حکومت ملی تو سب کو جیل میں ڈالے گا، عمران خان کو دیوا ر کے ساتھ لگایاہوا ہے ،اس کی جماعت کیلئے بڑی مشکلات ہیں ۔سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ مذاکرات میں فضل الرحمن، پیرپگاڑا، محمود اچکزئی کو بھی شامل کرنا چاہئے تھا، انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ تین ممبران بھی ریٹائر ہو رہے ہیں، چیف الیکشن کمشنر کو خود ہی چلے جانا چاہئے ، قاضی فائزعیسیٰ کو بھی تو کہیں لگانا ہے ۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ آج اگرجوڈیشل کمیشن پر نہیں مانیں گے تو آخری نشست ہوگی۔ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی کا آج کا میسیج مجھ تک پہنچ گیا ہے ، چند لوگوں نے میرے متعلق غلط خبریں پھیلائیں۔