ڈنکی لگاکربیرون ملک جانا قانونی وشرعی لحاظ سے جائز نہیں:جامعہ نعیمیہ

ڈنکی لگاکربیرون ملک جانا قانونی  وشرعی لحاظ سے جائز نہیں:جامعہ نعیمیہ

لاہور(سیاسی نمائندہ)جامعہ نعیمیہ کے دارالافتا کی طرف سے جاری فتویٰ میں بتایا گیا ہے کہ ڈنکی لگاکربیرون ملک جانا قانونی ،شرعی لحاظ سے جائز نہیں۔

غیر قانونی کام کے پیسے لینا ایجنٹ حضرات کے لئے جائز نہیں۔فتویٰ جاری کرنے والوں میں جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرمفتی راغب حسین نعیمی،انچارچ شعبہ دارالافتا جامعہ نعیمیہ مفتی عمران حنفی شامل ہیں۔فتویٰ میں مزید کہاگیا ہے کہ ہربندے کاجسم وجان اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کے پاس امانت ہوتی ہے ۔اس امانت کی حفاظت کرنا اس کااولین فرض ہے اوراس میں خیانت کرنے کااسے حق نہیں۔غیرقانونی طورپرڈنکی لگاکر یورپ وغیرہ جانا اپنی جان کوہلاکت میں ڈالنااورخودکشی کے مترادف ہے ۔اللہ تعالیٰ نے اس سے منع فرمایاہے ۔قرآن کریم میں ارشاد باری ہے کہ اوراپنے ہاتھوں سے خود کوہلاکت میں نہ ڈالو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں