26 نومبراحتجاج : 30ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں خارج

26 نومبراحتجاج : 30ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں خارج

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا کی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج پر درج تھانہ رمنا کے مقدمہ میں گرفتار 30 ملزموں کی ضمانت بعد از گرفتاری درخواستیں خارج کردیں۔

گزشتہ روز عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے گرفتار30 کارکنوں کی درخواستیں مسترد کرنے کا حکم سنادیا۔عدالت کیجانب سے وکلا صفائی اور پراسیکیوشن کیجانب سے دلائل مکمل ہونے پر ہفتہ کو فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔ ادھر انسداد دہشتگردی  عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت نے پی ٹی آئی کے سنگجانی جلسہ پر درج مقدمات میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔گزشتہ روز درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کے دوران عائشہ خالد ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئیں اوراسد قیصر کیجانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی جسے عدالت نے منظور کرلیا اورعبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 14 فروری تک کیلئے ملتوی کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں