متعددوارداتوں میں لاکھوں کی نقدی،سامان لوٹ لیا

متعددوارداتوں میں لاکھوں کی نقدی،سامان لوٹ لیا

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ،موبائل فونز ودیگر سامان لوٹ لیا گیا۔

باغبانپورہ میں افضال سے 1لاکھ 50ہزار ،مصری شاہ میں فردوس سے 1لاکھ 45ہزار وموبائل، قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں رحمن سے 1 لاکھ 35 ہزارو موبائل ،راوی روڈ پر امان اللہ سے 1 لاکھ 30ہزار وموبائل ،جنوبی چھائونی میں قدیر سے 1لاکھ 25ہزارو موبائل ، نشترکالونی میں عدیل سے ڈاکو1لاکھ 20ہزار،موبائل ودیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ ماڈل ٹائون ، شفیق آبادسے گاڑیاں ، نولکھا ،مزنگ اور غالب مارکیٹ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں