محسن نقوی کا بیان سانحہ ڈی چوک کی تصدیق ،حساب لیں گے ، جنید اکبر

محسن نقوی کا بیان سانحہ ڈی چوک کی  تصدیق ،حساب لیں گے ، جنید اکبر

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ محسن نقوی سیاسی بندے نہیں، انہوں نے بیان میں ڈی چوک سانحہ کی تصدیق کی، ان سے حساب لیں گے۔

صوابی جلسہ کے لیے مختص جگہ کے دورے کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے صوبائی صدر جنید اکبر نے کہا کہ 8 فروری کو صوابی موٹروے انٹرچینج کے قریب تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا، عوام سے درخواست ہے کہ ہر علاقے سے متبادل راستوں پر جلسہ گاہ پہنچنے کی کوشش کریں۔جنید نے کہا کہ جلسہ کے لیے ہم پنجاب کے عوام نہیں خیبرپختونخوا کے عوام پر انحصار کرتے ہیں، راستے میں رکاوٹیں ڈال کر پنجاب حکومت اپنی روایات دہرائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں