ہدف کالجز پشاور کلسٹر پی جی سی ٹاکرا جنرل ٹرافی کافاتح

لاہور(سٹاف رپورٹر )پنجاب گروپ آف کالجز کے زیراہتمام ٹاکرا کے نام سے ہونیوالے مقابلے میں ہدف کالجزپشاور کلسٹرنے پی جی سی ٹاکرا2025جنرل ٹرافی جیت لی ،رواں سال ایونٹ میں 145کالجز نے حصہ لیا ۔۔۔
فائنل میں ہدف کالجز پشاور کلسٹر کے 31 طلبا و طالبات موجود تھے ۔15 میں سے 6 کیٹیگریز میں ہدف کالجز کے طلباوطالبات نے پہلی اور تیسری پوزیشنز حاصل کیں۔ حیدر نے فوٹوگرافی میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ہدف کالج فار بوائز رنگ روڈ پشاور کے ہارون اور حماد نے ٹیبل ٹینس جبکہ حسیب اور عمر نے بیڈمنٹن میں اوّل پوزیشنز حاصل کیں۔ ٹیبل ٹینس کے خواتین کے مقابلوں میں ہدف کالج فار گرلز رنگ روڈ پشاور کی جویریہ امین اور ماہم طاہر نے پہلی پوزیشن لے کر ٹرافی اپنے نام کی۔ مونو لاگ میں سدیس نے پہلی جبکہ فرحان نے وی لاگ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ایگز یکٹو ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز سہیل افضل تھے ۔ٹاکرا میں ڈرامہ، موسیقی، پینٹنگ، سکیچنگ، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن،فوٹوگرافی، مونولاگ، کامیڈی، وی لاگ اور تقریری مقابلے شامل ہوتے ہیں تاکہ طلبا کی خداداد صلاحیتوں کو اُبھارا جاسکے ۔