عمران خان اگلے ہفتے آ رمی چیف کو ایک اور خط لکھیں گے

عمران خان اگلے ہفتے آ رمی چیف کو ایک اور خط لکھیں گے

راولپنڈی(خبر نگار)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ 26 ویں ترمیم کے بعد عدالتوں کو کنٹرول کیا جارہا ہے ، اڈیالہ جیل کے اندر بھی کنٹرولڈ ماحول میں ٹرائل کیا جارہا ہے ،جمہوری راستے ختم ہونے پر آرمی چیف کو خط لکھے۔

یہ بات اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کے وکیل فیصل چودھری نے بتائی ۔فیصل چودھری نے بتایا کہ صحافیوں اور وکلا میں پک اینڈ چوز کیا جاتا ہے ، وکلا کی فائلیں سکین کرکے ان کی فائلوں کو کہیں اور بھیجا جاتا ہے ، بانی اور بشریٰ بی بی سیاسی عداوت کا نشانہ بنائے جارہے ہیں، ہم عالمی میڈیا سے بھی مخاطب ہیں اوپن ٹرائل کا حق نہیں دیا جارہا،فیصل چودھری کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ آرمی چیف کو خط اس لئے لکھے کیونکہ ہمارے پاس کوئی جمہوری راستہ نہیں بچا ۔پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا کہ آزادی کی جنگ ختم نہیں ہوئی، جو لوگ اس جنگ میں شریک ہیں تاریخ ان کو یاد رکھے گی،اپنے کیسز کا سامنا کرونگا، انہی ججز کے سامنے کرونگا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے صوابی جلسے پر عوام کو خراج تحسین پیش کیا ، علیمہ خان نے بتایا کہ بانی نے جسٹس یحیی آفریدی سے کہا ہے آپ فیصلہ کریں، آپ نے رول آف لاء کے ساتھ کھڑا ہونا ہے ، عمران خان کی ہمشیرہ نے بتایا کہ بانی نے کہا ہے میں کوئی ڈیل نہیں کرونگا، آرمی چیف کو خط ڈیل کیلئے نہیں بلکہ سمجھانے کیلئے لکھا تھا،انہوں نے بتایا کہ بانی نے کہا دہشت گردی کے خلاف قوم اور فوج کو ایک ساتھ ہونا پڑے گا، اگلے ہفتے وہ ایک اور خط لکھنے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں