سینیٹ کی 3قائمہ کمیٹیاں ختم کردی گئیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایوی ایشن ڈویژن، انسداد منشیات اور سیفران کی سینیٹ کی قائمہ کمیٹیاں ختم کردی گئیں، مذکورہ کمیٹیوں کی 3 وزارتوں کو دیگر وزراتوں میں ضم کرنے پرختم کیا گیا۔
سینیٹ سیکرٹریٹ نے قائمہ کمیٹیاں ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔