شہباز شریف کا بانی پی ٹی آئی کیخلاف ہرجانہ کیس ، مزیددلائل طلب

شہباز شریف کا بانی پی ٹی آئی کیخلاف  ہرجانہ کیس ، مزیددلائل طلب

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانہ کیس میں دائر ہ اختیار کے خلاف کیس پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل کو مزید دلائل کے لیے 20 فروری کو طلب کرلیا ۔جسٹس چودھری محمد اقبال نے بانی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے ایڈیشنل سیشن جج کو دس ارب روپے مالیت کا دعویٰ سننے کا اختیار نہیں۔ دس ارب روپے کے ہتک عزت کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ  سیشن جج کر سکتا ہے ۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ایڈیشنل سیشن جج کو ہتک عزت کیس پر سماعت سے روکنے کا حکم دے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں