ہم چالیں چل رہے ہیں اور نہ کوئی ادا : مہر بانوقریشی

 ہم چالیں چل رہے ہیں اور نہ کوئی ادا : مہر بانوقریشی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما مہر بانو قریشی نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے بھی یہی کہا ہے خط وزیر اعظم کو بھیج دیں گے ، اس سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ وزیراعظم بااختیار ہیں۔

مگر آرمی چیف نے ایک اور بات کی اور کہا کہ پاکستان آگے بڑھ رہا ہے ، دنیا نیوز کے پروگرام مہربخاری کے ساتھ میں گفتگوکرتے ہوئے مہر بانو قریشی نے کہا ہے کہ اس حوالے سے میں آرمی چیف کو بتانا چاہتی ہوں کہ وزیر اعظم ان کو درست معلومات نہیں دے رہے ،کئی ملز بند ہیں،آٹاکی قیمت 50فیصد سے زیادہ ہے ۔ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نہ چالیں چل رہے ہیں اور نہ کوئی ادا ہے ،عمران خان بار بار خط لکھ کریہ بتانا چاہ رہے ہیں کہ عوام اور ادارے کے درمیان خلیج پیدا ہو چکی ہے ، یہ کسی بھی ملک کے لئے خطر ناک ٹرینڈ ہے ، ایسا نہیں ہونا چاہئے ۔ادارے آئینی حدودمیں رہ کر کام نہیں کرتے ۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ خط کے حوالے سے آرمی چیف نے بالکل مناسب جواب دیا ہے ،خط کی جتنی اہمیت ہے اس کا اتنا ہی احساس دلایا،ایک اور خط لکھ کر عمران خان اپنا شوق پورا کرلے ،خلیج کی جوبات ہے یہ تو پی ٹی آئی نے فوج اور عوام میں خلیج ڈالنے کی کوشش کی ،9 مئی کوجوانوں اور شہدا کی توہین کی تھی،پی ٹی آئی کی ساری چالیں ناکام ہوگئی ہیں،ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہماری حکومت 5 سال پورے کرے گی، ملک میں معاشی استحکام آرہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں