کھلی کچہریوں، او سی آرز کی تعداد میں اضافہ کر دیا : وفاقی محتسب
اسلام آباد(اسلم لُڑکا)وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے کہا غریب اور مستحق افراد کو گھر کی دہلیز پر فوری اور سستے انصاف کی فراہمی ہمارا مشن ہے، اپنے فیصلوں پر 100 فیصد عملد رآمد کا تہیہ کیا ہے اور کو تا ہی بر داشت نہیں کی جائے گی۔۔۔
وفاقی محتسب کادائر ہ کار وسیع کرنے کیلئے کھلی کچہر یوں اور او سی آرز کی تعداد میں اضا فہ کر دیا گیا ہے ، ان اقدا مات سے 2024ء میں ریکا رڈ شکا یات آ ئیں، جیلوں کی اصلاح کیلئے ادارہ مسلسل کام کر رہا ہے ، سفارشات پر عملدرآمد کیلئے 19 سہ ماہی رپورٹیں سپریم کورٹ کو پیش کی گئیں، جیلوں کی صورتحال میں نما یاں بہتری آئی، سر کاری اداروں کی اصلاح کیلئے 80 مطالعاتی رپور ٹیں سفا رشا ت کے ساتھ متعلقہ اداروں کو دی ہیں ، اعجازاحمد قر یشی نے ان خیا لا ت کااظہار ‘روز نامہ دنیا’ کے ساتھ خصو صی انٹر ویو میں کیا۔ وفاقی محتسب نے بتایا 2024ء میں دولاکھ23ہزار171شکایات کے فیصلے کئے گئے جو گزشتہ سال سے 16 فیصد زیا دہ ہیں، اس سال دو لا کھ26 ہزار371 شکا یات موصول ہوئیں، 93 فیصد فیصلوں پر عملد رآمد ہوچکا۔ انہوں نے بتایا ہما رے دفتر میں بچوں کے مسا ئل کے حل کیلئے قو می کمشنر برائے اطفال کا شعبہ کام کر رہا ہے ۔ اوورسیز پاکستانیوں کی شکا یات کے ازالے کیلئے شکا یات کمشنر مقرر ہے ۔ او سی آر (آئوٹ ریچ کمپلینٹ ریزولیشن) پروگرام کے تحت وفاقی محتسب کے تفتیشی افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ تحصیل و ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں جاکر عوام کو ان کے گھر کے قریب مفت اور فوری انصاف فراہم کریں، پروگرام کو وسعت دی جا رہی ہے ۔ دور دراز علا قوں میں 126 کھلی کچہر یاں لگائیں۔ انہوں نے بتایا عام لوگوں کو میڈ یا سے معلوم ہوا کہ مفت اور جلد انصاف کیلئے وفا قی محتسب سے بلاروک ٹوک رجوع کر سکتے ہیں۔ مظفر آباد اور گلگت میں دو نئے دفا تر قا ئم کیے گئے ۔ انہوں نے بتایا مجھے ایشین امبڈ سمین ایسو سی ایشن کا بلامقا بلہ صدر منتخب کیا گیا ہے۔