اسلام آباد ،شہری کی غیر قانونی حراست، 9 ماہ بعد عدالت پیش

اسلام آباد ،شہری کی غیر قانونی  حراست، 9 ماہ بعد عدالت پیش

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت نے وفاقی پولیس کے شہری علی محمد کو مبینہ غیرقانونی حراست میں رکھنے کے خلاف کیس میں 9 ماہ بعد شہری کو عدالت پیش ہو جانے پر آئی جی اسلام آباد اور ایس پی رورل سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔۔۔

 ایس ایچ او تھانہ کھنہ کو مغوی کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد رپورٹ جمع کر انے کی ہدایت کردی۔ شیر افضل مروت درخواست گزار کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ ایس ایچ او سیکرٹریٹ اشفاق وڑائچ نے مغوی کے والد سے ساڑھے 5 لاکھ روپے رشوت لے کر علی محمد رہا کیا،علی محمد کے مطابق وہاں بہت سے مرد اور عورتیں بھی قید میں تھیں،عدالت نے کمرہ عدالت موجود علی محمد کی تصویر بنا کر ریکارڈ پر لانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 3 مارچ تک ملتوی کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں