کرم میں آپریشن، 18دہشت گرد،2سہولت کار گرفتار

کرم میں آپریشن، 18دہشت گرد،2سہولت کار گرفتار

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک )خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے ، اس دوران 18 دہشت گردوں اور 2 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ۔

 پولیس اور سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ایسے دہشت گردوں کی تلاش بھی شروع کر دی ہے ، جن کے سر کی قیمت خیبر پختونخوا حکومت نے مقرر کی تھی۔لوئر کرم کے علاقوں بگن، مندورئی اوچھت اور دیگر ملحقہ علاقوں میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر آپریشن کیا، آر پی او کوہاٹ نے بتایا کہ فورسز کی جانب سے ہنگو اور کوہاٹ میں بھی چھاپہ مار کارروائیاں کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے جن دہشت گردوں کی سر کی قیمت مقرر کی ہے ، ان کی گرفتاری کے لیے کرم، ہنگو اور کوہاٹ میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں