بنوں کینٹ حملے میں ہلاک 2دہشتگرد افغان شہری نکلے

 بنوں کینٹ حملے میں ہلاک 2دہشتگرد افغان شہری نکلے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بنوں کینٹ پر ہونے والے حملے کی تحقیقات میں پیشرفت، حملے میں ہلاک 16 دہشتگردوں میں سے 2 افغان شہری نکلے۔

ذرائع کے مطابق بنوں کینٹ پر ہونے والے حملے میں شامل 16 دہشتگردوں میں سے ابتک 2 حملہ آوروں کی شناخت ہوئی ہے ، دونوں دہشتگردوں کی شناخت عبد الہادی عرف حماس مہاجر اور شمس اللہ کے  ناموں سے ہوئی ہے ۔دونوں کا تعلق افغانستان کے صوبہ پکتیا سے تھا، ایک حملہ آور پکتیا کے گاؤں دروزی کا رہائشی تھا۔ تفتیشی ٹیم دیگر حملہ آوروں کی شناخت اور خاندانی تفصیلات اکٹھی کر رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں