سکلز آن ویل پراجیکٹ لانیکا فیصلہ:نوجوانوں کو ٹریننگ،جاب مارکیٹ مہیا کرینگے:مریم نواز
لاہور(دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک،خبر ایجنسیاں) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت پنجاب سکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرپرینیور شپ ڈیپارٹمنٹ کا پہلا اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیراعلیٰ نے ایک لاکھ ہنر مند نوجوانوں کی ٹریننگ اور جاب پلیس منٹ کا ٹارگٹ دے دیا۔
وزیراعلیٰ نے ہنر مند افرادی قوت بیرون ملک بھیجنے کے لئے جامع پلان طلب کر لیا۔ اجلاس میں نجی اشتراک سے دوردراز علاقوں کے نوجوانوں کے لئے سکلز آن ویل پراجیکٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب میں پلگ اینڈ پلے کال سنٹرز اور دیگر پروگرام کی منظوری دے دی۔ آئی بی ای ایکس کے اشتراک سے پہلے فیز میں 5 ہزار نوجوانوں کو کال سنٹر ٹریننگ دی جائے گی۔ 6 ہفتے کی کال سنٹر ٹریننگ کے بعد نوجوان کم از کم ایک لاکھ روپے ماہانہ کی جاب حاصل کر سکیں گے ۔وزیراعلیٰ نے انٹرنیشنل سرٹیفکیشن کورس کی تعداد 10ہزار کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں ہاسپٹلٹی سیکٹر ٹریننگ کے لئے مراکی پراجیکٹ متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ ٹرانس جینڈر کے لئے سکل ڈویلپمنٹ کا پروگرامپہچان کے تحت 1600ٹرانس جینڈر کی ٹریننگ مکمل ہوچکی ہے ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ٹی ڈی سی پی ڈبل ڈیکر بس کے کرایوں میں اضافہ مسترد کردیا۔وزیراعلیٰ کے حکم پر کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیاگیا۔دوسری طرف وزیراعلیٰ کے ویژن کے تحت پبلک سکول آر گنائزیشن پروگرام کامیابی سے جاری ہے ۔ سرکاری سکولوں کا انتظام اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کے سپرد کرنے کے شاندار ثمرات سامنے آرہے ہیں۔