اوگرا میں افسروں اور سٹاف کی ترقیاں و تقرریاں

 اوگرا میں افسروں اور سٹاف  کی ترقیاں و تقرریاں

اسلام آباد (نامہ نگار)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) میں افسران اور سٹاف کی ترقیاں و تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں جس کا مقصد اوگرا کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور فیلڈ انفورسمنٹ کو مضبوط بنانا ہے ۔

 ترجمان اوگرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ترقی پانے والوں میں ٹیکنیکل، لیگل، فنانس، آئی ٹی اور جنرل کیڈر کے ملازمین شامل ہیں ۔ اوگرا افسران جہانزیب انور، عزیز اﷲ کاکڑ، حماد پیرزادہ، حسیب اختر اور سلمان احمد کو بالترتیب پشاور، ملتان، لاہور، سکھر اور کوئٹہ میں بطور ریجنل ہیڈ تعینات کر دیا گیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں