ترقی پانے والے 57سپرنٹنڈنٹ پولیس کی تعیناتیاں
لاہور (کرائم رپوڑٹر)پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر افسروں کے تقرر و تبادلوں کا سلسلہ جاری، ڈی ایس پی سے ایس پی ترقی پانے والے 57 افسروں کو نئی تعیناتیاں دیدی گئیں۔
شاہد رشید کو ایڈیشنل ایس پی سٹی ڈویژن گوجرانوالہ، ساجد محمود کو ایس پی انوسٹی گیشن چکوال، یوسف ہارون کو ایس پی بہاولپور، فواد احمد کو ایس پی آپریشنز ساہیوال، ایم منیر کو ایس پی انویسٹی گیشن بھکر ،بابر ممتاز کو ایس پی ہیڈ کوارٹر راولپنڈی، سعید احمد کو ایڈیشنل ایس پی رحیم یار خان، ناصر جاوید رانا کو ایڈیشنل ایس پی لائل پور ٹاؤن فیصل آباد ، رحمن قادر کو ایس پی انوسٹی گیشن خانیوال ، منصور الحسن کو ایس پی ٹریفک لائسنسنگ لاہور، اختر علی کو ایس پی انوسٹی گیشن ساہیوال، عاطف عمران کو ایس پی آر او سی ٹی ڈی ساہیوال ، ایم سلیم کو ایس پی انویسٹی گیشن چنیوٹ ، فیاض احمد کو ایس پی انوسٹی گیشن بہاولنگر، جمشید علی کو ایس پی انوسٹی گیشن بہاولپور، شفقت ندیم کو ایڈیشنل ایس پی ڈیرہ غازی خان ، کاشف عبداللہ کو ایس پی آپریشنز بہاولپور ، رمیز احمد کو ایس پی سپیشل برانچ ساہیوال ، علی اختر کو ڈپٹی ڈائریکٹر سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹر پنجاب، شاہد صدیق کو ایس پی آپریشنز اٹک، عامر مشتاق کو ایس پی آپریشنز سرگودھا ، جان محمد کو ایس پی آپریشنز ڈیرہ غازی خان، محمد خان کو ایڈیشنل ایس پی اینٹی رائٹ لاہور، عرفان الحق کو ایس پی آپریشنز جھنگ، عمران خان کو ایس پی انویسٹی گیشن حافظ آباد، نصر اللہ خان کو ایس پی انوسٹی گیشن لیہ، ایم خالد کو شیخوپورہ، خرم شہزاد کو سنٹرل پولیس آفس لاہور، ظفر جاوید کو ایس پی آپریشنز اوکاڑہ، شاہد کرام کو ڈپٹی ڈائریکٹر تھری سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹرپنجاب ، اصغر علی کو ایس پی انوسٹی گیشن سول لائن لاہور، شاہد احمد کو ایس پی آر آئی بی ساہیوال، غازی عمر فاروق کو ایس پی انوسٹی گیشن قصور، ذوالفقار خان کو ایس پی آپریشنز ڈی آئی جی مظفرگڑھ، ہمایوں اختر کو ایس پی انوسٹی گیشن راجن پور، مدثر اقبال کو ایس پی آپریشنز گجرات، معظم علی کو ایس پی انوسٹی گیشن صدر لاہور، عادل رشید کو سی پی او آفس لاہور، ایم سعید کو ایس پی سٹی ملتان، حسن رضا کو ایس پی آر آئی بی بہاولپور، ریاض احمد کو ایس پی ٹریفک لاہور اور ملک طارق محبوب کو ایس پی آپریشنز ملتان تعینات کیا گیا ہے ۔