سندھ حکومت تمام اختیارات ، وسائل پر قابض:حافظ نعیم

سندھ حکومت تمام اختیارات ، وسائل پر قابض:حافظ نعیم

کراچی،لاہور(سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ضلع کورنگی تنظیم کے تحت لانڈھی نمبر 4 میں عوامی دعوت افطار سے خطاب کرتے کہا کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے اٹھارہویں ترمیم کے ذریعے تمام اختیارات ،وسائل پر قبضہ تو کرلیا لیکن نچلی سطح پر اختیارات اور وسائل دینے پر تیار نہیں، کچرا اٹھانے کا انتظام بھی سندھ حکومت نے قبضے میں کرلیا ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

برسوں سے تباہ حال شہر کے عوام چاہتے تھے کہ اب کراچی کے مسائل حل ہوں اور منصوبے مکمل ہوں مگربد قسمتی سے اسٹیبلشمنٹ کا سہارا لیکر پیپلز پارٹی نے مئیر شپ پر قبضہ کرلیا۔ جماعت اسلامی کے ٹاؤنز و یوسی چیئر مینز اپنی مدد آپکے تحت ریلیف کے کام کررہے ہیں،حقوق کراچی تحریک کے سلسلے میں جلد ملین مارچ منعقد کرینگے ، وفاقی و صوبائی حکومتوں سے کراچی کا حق لے کر رہیں گے ،تعمیر و ترقی کیلئے از سر نو تحریک شروع کرینگے ۔ دعوت افطار سے امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ نے بھی خطاب کیا۔حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا بھاری بجلی بلوں اور پانی کی عدم فراہمی سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے ۔عوام کے خون پسینے کی کمائی لوٹ کر آئی پی پیز کے حوالے کر دی جاتی ہے ، اس دھندے کو بند کیا جائے ،ہمارے احتجاج پر چند آئی پی پیز کی بندش سے ایک ہزار ارب کا فائدہ عوام کودیا جائے اور بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کی جائے ،بجلی، پٹرول قیمتوں میں کمی کیلئے عید کے بعد بڑی تحریک شروع کرینگے ۔پہلے مرحلے میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور گورنر ہاؤسز کا گھیراؤ کرینگے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں