انڈسٹریلائزیشن کو فروغ دیناحکومت کی ترجیح:احسن اقبال

انڈسٹریلائزیشن کو فروغ دیناحکومت کی ترجیح:احسن اقبال

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے لاہور کے علاقے سندر میں الیکٹرک بائیکس بنانے والی فیکٹری کا افتتاح کردیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا پاکستان میں انڈسٹریلائزیشن کو فروغ دیناحکومت کی ترجیح ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 الیکٹرک وہیکلز کا شعبہ پاکستان میں ماحولیاتی چیلنج سے نمٹنے میں مدد دے سکتا ہے ، گرین انرجی کی طرف سفر کو تیزی سے آگے بڑھائیں گے ۔ پاکستان کا مستقبل برآمدات سے جڑا ہوا ہے ، اس کے لیے نجی شعبے کو طاقتور کریں گے ۔ اڑان پاکستان پروگرام میں معیشت کی مضبوطی کیلئے روڈ میپ ترتیب دیا گیا ہے ، نجی شعبے کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے ۔دریں اثناوفاقی وزیر احسن اقبال نے رائیونڈ کینسر کیئر ہسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ہسپتال کے سی ای اوڈاکٹر شہریار نے ہسپتال میں حال ہی میں شامل کی گئی اربوں روپے کی جدید مشنری اور طبی سہولیات پر بریفنگ دی اور بتایا کینسر کیئر ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کا مکمل علاج مفت کیا جاتا ہے ،ادویات فراہمی بھی شامل ہے ۔ احسن اقبال نے ہسپتال میں زیرِ علاج مریضوں سے علاج معالجے بارے دریافت کیااورکہا رائیونڈ کینسر کیئر ہسپتال پاکستان کا واحد ہسپتال ہے جہاں مکمل علاج بلا معاوضہ فراہم کیا جا رہا ہے ، یہ قابلِ تحسین اقدام ہے ۔ انہوں نے ہسپتال کے لیے مالی تعاون بھی پیش کیا اور ڈاکٹروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انکی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں