سولر میٹرنگ سے متعلق اچھی پالیسی لارہے : اویس لغاری

 سولر میٹرنگ سے متعلق اچھی پالیسی لارہے : اویس لغاری

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر میٹرنگ سے متعلق پہلی پالیسی بھی اچھی تھی،نئی پالیسی بھی اچھی لائی جارہی ہے، میں سولر نیٹ میٹرنگ والوں کو17روپے کپیسٹی پیمنٹ کی مد میں بھی دے رہا ہوں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’’ٹونائٹ ود ثمر عباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہانیٹ میٹر صارف انویسٹمنٹ کرکے کپیسٹی چارجز کے بوجھ سے نکلا ہے ۔ نیٹ میٹر صارف کو انویسٹمنٹ پر27 روپے فی یونٹ کا منافع ملا ہے اگر نیٹ میٹرنگ پر اقدام نہ کرتے تو 3ہزار ارب سے زائد کا بوجھ صارفین پر پڑتا۔ اگلے 8سال میں عام صارف کو 3 ہزارارب کم دینا ہو نگے ۔ایک سوال پر کہا اگلے چند دنوں میں وزیر اعظم کے اعلان سے بجلی صارفین خوش ہونگے ،ہم نیٹ میٹرصارف کے منافع کو ریگولیٹ کرکے مستقبل کی پلاننگ بنا رہے ہیں ماضی میں لگے آئی پی پیز کا جس طرح مسئلہ ہوا آئندہ نیٹ میٹرنگ کا بھی ہوسکتا ہے ، نیٹ میٹرنگ سے جو آئندہ مسئلہ ہو سکتا ہے اس کیلئے آج سے ہی کام کر رہے ہیں۔ ایکسپورٹ یونٹس پر ٹیکس نہیں لگے گا لیکن گرڈ سے خریدی گئی بجلی پر ٹیکس لگے گا۔ نئی پالیسی کے باوجود انڈسٹری کا ڈیڑھ سال میں سولر کا خرچہ پورا ہوجائے گا، گردشی قرضے کی مد میں صارفین سے لئے پیسوں میں اضافہ نہیں ہوگا،اگلے 6 سال میں گردشی قرضوں کو اتار دینگے ،آئی پی پیز کے ساتھ اہم معاہدے درست کر لیے ہیں ،2021 تک لگائے تمام آئی پی پیز سے بات چیت چل رہی ہے ، مذاکرات کرکے 400 ارب روپے سالانہ بوجھ کم کردیا ہے ۔ ڈسکوز کی نجکاری پر انہوں نے کہا ہماری تمام ڈسکوز نے نقصان کیا ہے ، اگلے 3 سال میں کوئٹہ اور قبائلی ڈسکوز کے سوا باقی سب کی نجکاری کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں